مشرق وسطی

عراقی مزاحمت کے مقبوضہ فلسطین پر متعدد حملے

شیعہ نیوز: عراقی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کی شب سے لے کر آج صبح تک مقبوضہ فلسطین میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے متعدد اہم مقامات کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نے گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں واقع غاصب صیہونی رژیم کی عودہ ایئربیس کو اپنے ڈرون طیاروں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

بعد ازاں آج صبح جاری ہونے والے بیان میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات نامی بندرگاہ میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے 2 اہم فوجی ٹھکانوں پر بھی کامیابی کے ساتھ حملہ کیا ہے۔ عراقی مزاحمتکاروں نے جمعرات کی صبح بھی مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے بئر السبع میں واقع نواتیم نامی صیہونی اڈے کو اپنے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button