غاصب اسرائیل کو پاکستانی عوام تسلیم نہیں کریں گے، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے ایک خصوصی پوڈ کاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ 7اکتوبر کے بعد متعدد ممالک نے دو ریاستی حل کے بجائے ایک ریاستی حل کا مؤقف اختیار کرلیا ہے۔
فلسطینی عوام نے دنیا کو بیدار کردیا ہے غیر مسلم دنیا نے لوگوں کو اسلام کی طرف متوجہ کردیا ہے۔ مسلمان ممالک نے قضیہ فلسطین سے پہلے ہی خیانت کرلی تھی اگر طوفان الاقصیٰ نہ ہوتا مسئلہ فلسطین ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد نقوی کی زیر صدارت اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو امت مسلمہ اور پاکستان کی نظریاتی دفاع سے کوئی لگاو نہیں ہے غلامانہ ذہنیت کے حامل شخص سے ایسے ہی بیانات کی توقع کی جاسکتی ہے ۔
قائد اعظم اور علامہ اقبال نے واضح کہا کہ اسرائیل غاصب ریاست ہے قائد اعظم نے اصولی مؤقف اختیار کیا اور اصول کبھی نہیں بدلتے ظلم اور غاصب قبضہ کو کسی صورت برداشت نہیں جاسکتا۔
یہ ان کا سیاسی نہیں اصولی مؤقف ہے پاکستان کے 25کروڑ غیورعوام اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و احادیث کی نگاہ سے غاصبانہ قبضہ بد دیانتی ہے۔ انوار الحق کاکڑ الیکشن کروانے آئے ہیں اسرائیل کو تسلیم کروانے نہیں۔