مشرق وسطی

جارحین کی ہر چال کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں، یمنی وزیر دفاع

شیعہ نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصرالعاطفی نے جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت اور جارحین کے مقابلے میں ان کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات برسوں کے دوران سعودی اتحاد کی فوجی و مالی برتری کے باوجود اسے یمنی عوام کے مقابلے میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور یہ ایک معجزہ جیسی کامیابی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خداوند متعال کی مدد و نصرت سے یمنی عوام نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یمن کے وزیر دفاع نے سعودی اتحاد میں شامل جارح ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کو خداوند متعال نے بے نظیر قیادت کے ساتھ ساتھ جارحین کے مقابلے میں تاریخی کامیابیوں سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button