مشرق وسطی

سعودی عرب نے ٹرمپ کے سینچری ڈیل منصوبے کو مثبت قرار دے دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے امت مسلمہ اور خاص طور پر فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپتے ہوئے امریکی صدر کے بدنام زمانہ سینچری ڈیل کو مثبت قراردیتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ اور وزیر مشاور عادل الجبیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینچری ڈیل کو اچھا اور مثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فلسطین کے بارے میں امن منصوبہ مذاکرات کی شروعات کے لئے بہت ہی اچھا ہے۔

سعودی عرب ایسی صورت میں سینچری ڈیل کا بھر پور دفاع کررہا ہے جبکہ فلسطینیوں نے امریکی صدر کے صدی کی ڈیل کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی صدرٹرمپ کی سینچری ڈیل کی بھر پور حمایت کررہے ہیں جبکہ باقی عرب اور اسلامی ممالک امریکی ڈیل کے بالکل خلاف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button