شہید فخری زادہ کے قتل کا بروقت اور مناسب جواب دیں گے، صدر روحانی
شیعہ نیوز : ایرانی صدر مملکت نے شہید محسن فخری زادہ کے قتل کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کے دشمنوں اور تمام تھنک ٹینکوں کو جان لیں کہ ایرانی بہادر عوام اور حکام اس اقدام کا بروقت اور مناسب جواب دیں گے۔
ایرانی صدر مملکت نے شہد فخری زادہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ جیسے شہید فخری زادہ کی شہادت نہ صرف اسلامی ایرانی سائنسدانوں کی سائنسی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی بلکہ ان کے عزم کے مزید فروغ کا باعث ہوگی۔
یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے شہید فخری زادہ کی شہادت کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھرعالمی سامراج کے ناپاک ہاتھوں اورغاصب صہیونی حکومت نے ایک محنتی سائنسدان کو قتل کر کے ایرانی قوم کو عزادار بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دہشت گردی کا یہ خوفناک واقعہ ایرانی قوم کی سائنسی کامیابیوں اور صلاحیتوں کے سامنے دشمنوں کی بے بسی اور خطے اور دنیا کے دیگر سیاسی میدانوں میں ان کی مسلسل شکستوں کی علامت ہے۔
روحانی نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ نے دنیا کے ذہنوں میں ان کی بدنیتی اور نفرت کی گہرائی کو دوسری غیر انسانی اقدامات کی طرح زندہ کردیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ جیسے شہید فخری زادہ کی شہادت نہ صرف اسلامی ایرانی سائنسدانوں کی سائنسی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی بلکہ ان کے عزم کے مزید فروغ کا باعث ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعہ کی سہ پہر وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادہ کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ ایرانی سائنسدان شہید ہوچکے۔