دنیا

امریکی فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ

شیعہ نیوز:پینٹاگون کے لیے ایک تشویشناک اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے الاسکا میں ایک فوجی اڈے پر چار امریکی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی میڈیا نے بدھ کے روز اطلاع دی ہے کہ ملک کے چار فوجیوں نے گزشتہ مہینے الاسکا میں ایک فوجی اڈے پر خودکشی کرلی۔

ویب سائٹ "ملٹری” کے مطابق اعداد و شمار خاصے خراب ہیں کیونکہ فوجی منصوبہ سازوں اور قانون سازوں نے وہاں دور دراز کے علاقوں میں امریکی اڈوں پر فوجیوں کی ذہنی صحت و سلامتی کی سطح کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس سے قبل الاسکا میں 6 امریکی فوجیوں کی خودکشی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی حکام نے بحران سے نمٹنے کے لیے ذہنی صحت و سلامتی کی لازمی جانچ سمیت کئی اقدامات انجام دیئے ہیں لیکن فوجیوں میں خود کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعدد امریکی فوجیوں کے مطابق الاسکا میں ان فوجیوں کی خودکشی کا معاملہ زیر تفتیش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button