پاکستانی شیعہ خبریں

ثقلین ظفر آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 44واں سالانہ ڈویژنل کنونشن بعنوان ’’حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس‘‘ امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں منعقد ہوا۔

مجلس بیاد شہداء سے حجت الاسلام والمسلمین آغا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، کنونشن میں سابقہ مرکزی صدر و رکن مرکزی نظارت برادر یافث نوید ہاشمی نے خصوصی خطاب کیا۔

نومنتخب ڈویژنل صدر برائے سال 21-2020ء کا اعلان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان ناصر عباس شیرازی نے کیا۔

کنونشن میں علمائے کرام بالخصوص سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غضنفر حیدری، مولانا عظیم حر نجفی، مولانا کاشف حیدری، مولانا وسیم عباس معصومی، سابق مرکزی صدر تہور حیدری، سابق ڈویژنل صدر فرخ مہدی، عابس رضا سیال سمیت دیگر علمائے کرام، سابقہ ڈویژنل صدور، سینیئر برادران، موجودین و جملہ مومنین کرام نے شرکت کی، کنونشن میں بیاد شہداء و مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے حوالے سے ماحول سازی بھی کی گئی۔

کنونشن کے دوسرے روز مجلس عمومی نے انتخاب کے ذریعے برادر ثقلین ظفر کو آئندہ سال کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button