دنیا

نیپال میں لاپتہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام 22 افراد کی لاشیں مل گئیں

شیعہ نیوز:طیارہ حادثے میں مرنے والے افراد کی لاشوں کی شناخت کا عمل اب شروع ہوگا۔ ترجمان نیپالی فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔

نیپال میں نجی کمپنی کا چھوٹا طیارہ اتوار کو پرواز کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا، جس میں 19مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 ہندوستانی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔

خیال رہے کہ لاپتہ طیارے کا ملبہ کل ملا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button