مشرق وسطی

شام ؛ امریکی فوجیوں کی جیلوں سے داعشی عناصر فرار

شیعہ نیوز: داعش کے تیرہ دہشت‏گرد شمالی شام کی ایک جیل سے فرار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ کے زیر کنٹرول ہے۔

فرار کرنے والے داعش دہشتگردوں میں اس کا ایک سرغنہ بھی تھا۔

دنیا کے چوّن ممالک کے تقریبا پانچ ہزار داعشی ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ کی جیلوں میں بند ہیں اور ان کے ممالک اپنے ان دہشتگردوں کو واپس لینے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔

ڈیموکریٹک فورس نامی گروہ کے ساتھ امریکی فوجی بھی ایک عرصے سے غیرقانونی طور پر شمالی اور شمال مشرقی شام میں موجود ہیں اور شام کے قدرتی ذخائر اور تیل لوٹنے کے ساتھ ہی اس علاقے کے شہریوں کے خلاف بدسلوکی بھی کرتے ہیں ۔

شامی حکومت نے با رہا زور دے کر کہا ہے کہ امریکی دہشتگرد عناصر اور ان سے وابستہ گروہ کا مقصد شام کا تیل لوٹنا ہے اور انھیں جلد سے جلد اس علاقے سے نکل جانا چاہئے۔اس علاقے کے عوام ، بھی با رہا مظاہرے کر کے شام سے غاصب فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرچکےہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button