پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اعلی عدلیہ کے منصفانہ فیصلے سے عدالتوں کا وقار بلند ہوا ہے۔ چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے منصفانہ فیصلے سے عدالتوں کا وقار بلند ہوا ہے۔عوامی مینڈیٹ کو فتح ہوئی اور رجیم چینج کے امریکی منصوبیکے لیے کام کرنے والوں کو رسوائی و ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کے عوام بیدار ہو چکے ہیں۔ وہ پاکستان کو ہر طرح کی بیرونی مداخلت سے آزاد ریاست دیکھنا چاہتے ہیں۔”غلامی نامنظور” کا نعرہ گلی محلے کی آواز بن چکا ہے۔ملک اور قوم کو بھکاریوں اور غلاموں سے آزاد کرانے کے لیے طویل، صبر آزما اور طولانی جدوجہد کرنا ہو گی۔پنجاب میں گورنر راج کا راگ الاپنے والوں کو ماڈل ٹاؤن کیس میں اپنا بھیانک انجام نظر آنا شروع ہو گیا۔اقتدار کو بچانے کے لیے آئین سے کھلواڑ کی کوشش ایک اور سنگین غلطی ہو گی۔پاکستان کے عوام مہنگائی کے دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت اپنا سارا زور اپنی حکومت کو بچانے پر صرف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اپنا سیاسی مقام کھو چکی ہے۔پاکستان کی سیاست میں اب اس کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔جو قوتیں امریکی عزائم کو کامیاب بنانے کے لیے رجیم چینج کا حصہ بنیں انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔قومی انتخابات میں ان کا احتساب کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button