مشرق وسطی

ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں، یورپی یونین

شیعہ نیوز:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

کہا ہے کہ یورپی یونین نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ انریکہ مورا نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے اعلی حکام مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی کے ساتھ گفتگو کے حوصلہ افزا نتائج برامد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، اپیکس کمیٹی

انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران ایران اور روس کے درمیان تعاون، مشرق وسطی میں کشیدگی اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں تین یورپی ممالک نے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

عالمی ادارے کے اس اقدام کے بعد ایران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button