اسلامی تحریکیں

امریکہ کو ایران پر اسرائیلی حملے کی قیمت چکانا ہوگی، حزب اللہ عراق

شیعہ نیوز: اسلامی جموریہ ایران کیخلاف اسرائیل کے فضائی حملے کے ردعمل میں حزب اللہ عراق نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔ جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران پر صیہونی حکومت کے حملے کے حوالے سے کئی خطرناک عوامل ہیں جن کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فضائی حدود کا ایرانی تنصیبات پر حملے کے لیے استعمال کئے جانا اور گھنٹوں تک جاری رہنے والے حملوں مختلف مرحلوں میں اس عمل کا دہرایا جانا، ایک خطرناک اقدام ہے، [عراق کی سرزمین کے حوالے سے] جس کا ایران کو پہلے کبھی سامنا نہیں ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد بھی موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ اردن کی سرزمین اور صحرائے حجاز کو صیہونی حملے کے دوران گزرگاہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اور یہ عراق کے آسمانوں پر تسلط رکھنے والے امریکہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

حزب اللہ عراق نے مزید کہا ہے علاقے میں ایک بدمعاش اور اجنبی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جارحیت ایک خطرناک عمل ہے جسے کسی بھی حالت میں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، ورنہ یہ ان کا معمول بن جائے گا اور وحشی دشمن اسے کئی بار دہرائے گا۔ اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کے اصلی ذمہ دار امریکہ کو عراقی فضائی حدود استعمال کروانے کی قیمت ادا کرنا ہوگی اور یہ مسئلہ خدا کی مدد سے صحیح وقت اور جگہ پر انجام پائے گا اور صیہونی دشمن اس ردعمل سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے اگر وہ اس جارحیت کی بھاری قیمت نہ چکائیں تو وہ عراق پر حملہ کرنے کی ہمت بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button