
امریکی ، اسرائیلی و سعودی غلامی کا نتیجہ ،ایرانی صدر کا پاکستانی دار الحکومت میں سردمہری سے استقبال
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی کے نورخان ایئربیس پہنچنے پر نا تو صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کااستقبال کیا بلکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کوبھی اس کی توفیق حاصل نا ہوئی۔
شیعہ نیوز : صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراھیم رئیسی اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر ریاض پیر ذادہ نے معزز مہمان کااستقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی کے نورخان ایئربیس پہنچنے پر نا تو صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کااستقبال کیا بلکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کوبھی اس کی توفیق حاصل نا ہوئی۔
کہا جار ہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سےبرادر پڑوسی اسلامی ملک اور مظلومین فلسطین کی توانا آواز اسلامی جمہوری ایران کے صدر کے استقبال میں پاکستانی حکام کی جانب سے یہ سردمہری اور عدم دلچسپی در حقیقت ہماری ریاست اور اس کی مقتدرہ کے اصل آقا امریکہ ، اسرائیل اور سعودی کی غلامی کا نتیجہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ،غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والےامریکی ،برطانوی ،اسرائیلی ایجنٹوں کا واویلا
اسی کے مقابل اگر دیکھا جائے تو جب کبھی امریکی، سعودی یا خلیجی ممالک کے سربراہان مملکت یا بادشاہ پاکستان آتے ہیں تو ہماری سرکار کی دوڑیں لگی نظر آتی ہیں،عربوں اور انگریزوں کی چاپلوسی کیلئےہمارے صدر ہوں یا وزیر اعظم ہر کوئی ایئر پورٹ پراپنی اہلیہ کے ساتھ گلدستے لیئے کھڑا ہوتا ہے اور کئی ایک تو سرکاری مہمان کے ڈرائیور بھی بن جاتے ہیں۔
دوسری جانب ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کے سردمہری سے استقبال پر سیاسی حلقوں میں بھی ایک تشویش سننے میں آرہی ہے ۔ ظاہرا آخری وقت میں فون کالز کے اثرات ہیں لیکن اس سب کے باوجود عام انتخابات کے بعد ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہ خصوصا مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال کے دوران پاکستان کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور حداقل حاصل بھی ہو تو یہ بہت کامیاب دورہ ہوگا ۔ان شا اللہ