ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کہ ہم اسمبلی نہیں چلنے دینگے، محمود خان اچکزئی
شیعہ نیوز: اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ہی سے ناراض ہوں، اس طرح نہیں چلے گا، ہمیں مجبور نہ کریں۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور حکومت دونوں سے ناراض ہوں، کرم ایجنسی میں 150 لوگ مرے، لیکن کسی نے پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہمدردی کی قرارداد آنی چاہیئے، اس طرح نہیں چلے گا، ہمیں مجبور نہ کریں۔ اتنی طاقت ہے کہ نہ آپ بیٹھ سکیں گے، نہ اسپیکر بیٹھ سکے گا، جتنی جلدی ہو یہ اسمبلی ختم ہو۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کہ ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، نہ آپ ادھر بیٹھ سکیں گے، نہ اسپیکر ادھر بیٹھ سکے گا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کُرم ایجنسی ایک وفد جائے اور یکجہتی کا اظہار کرے، ڈائیلاگ اس ٹینشن کے خاتمے کے لیے ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ کہ یہ ناجائز اسمبلی ہے، اس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں ناجائز اسمبلی والے الفاظ حذف کرتا ہوں۔ محمود اچکزئی نے ڈپٹی اسپیکر سے مکالمے میں کہا کہ آپ قسم کھا کر کہیں کہ یہ جائز اسمبلی ہے