مشرق وسطی

ہم نے کافی حد تک لچک دکھائی، اسرائیل نے ثالثوں کی تجاویز کو مسترد کیا، حماس

شیعہ نیوز:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ اسرائیل نے ثالثی ممالک کی پیش کردہ تجاویز کو مسترد کیا۔

دوحہ سے جاری بیان میں حماس نے کہا کہ اسرائیل کی تجاویز میں ترامیم کے مطالبہ سے مذاکرات پیچیدہ ہوگئے ہیں۔

حماس نے کہا کہ ہمارے مذاکراتی وفد نے کافی حد تک لچک دکھائی۔ ہماری تحریک نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے ذمہ دارانہ اور مثبت رویہ اختیار کیا۔

حماس نے کہا کہ مذاکراتی حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے دیگر فلسطینی جماعتوں سے صلاح مشورہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button