پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یعقوب شہباز، رضی حیدر رضوی اور علی نیئر ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف بلڈر یعقوب شہباز، چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرار ع رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی توسیع تنظیم مہم جاری معروف شیعہ بلڈر و رہنما یعقوب شہباز، معروف سماجی شخصیت و چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرار ع رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت استقبال ماہ رمضان کانفرنس کا انعقاد

مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ مختار احمد امامی اورکراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر رہنماوں نے تنظیم میں شمولیت پر استقبال کیا۔اس موقع پر تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button