پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی ،امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسنین حیدر جعفری ،مرکزی اطلاعت سیکریٹر ی محمد رضا عابدی کراچی ڈویژن کے صدر مغیث عالم ،جنرل سیکریٹری احمد تُرابی کے علاوہ شیعہ عُلماء کونسل پاکستان کے مولانا علی محمد نقوی ،مولانا آصف حسین ، مولانا منظور حسین اور مولانا کامران حیدر عابدی نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب میں کہا کے ١٤ مئی وہ المناک دن ہے جب صیہونیوں نے امریکہ و برطانیہ کی مدد سے فلسطین پر ناجائز قبضہ کیا ۔اور گزشتہ ٦٣ برسوںاپنا تسلط قائم رکھے ہوے ہے اور فلسطینی عوام پر اسرائیل کے مظالم کی داستان انتہائی لرزہ خیز ہے آئے دن وہاں بے گناہ مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و بر بریت کی تاریخیں رقم ہو رہی ہیں۔غزہ کے علاقہ میں غذائی اشیا،ء گیس ،بجلی،پانی ، ایندھن حتی کے ادویات کی فراہمی تک پہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مظلوم مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں کی دردناک فریاد سے اُمت مسلمہ لہو کے آنسو رو رہی ہے ۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمان حکمران باالخصوص او۔آئی ۔سی میں شامل ممالک کے حُکمران خواب غفلت مین پڑے ہوئے ہیں ۔اُن کی سُستی اور لا پر واہی نے اُمت مسلمہ کو یہ دن دکھایا ہے۔ اگر وہ ابتداء میں ہی بیداری کا ثبوت دیئے ہوتے تو آج فلسطینی بھی آذادی کی فضا میں سانس لے رہے ہوتے ۔ مقررین مزید کہا کہ بحرین ،یمن ،لیبیا، مصر اور مشرق وسطہ کے دیگرممالک بلخصوص بحرین میں میں جاری عوامی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بحرین اور یمن میں غیر ملکی مداخلت بند کی جائے اور عوام پر فوجی مظالم فلفور بند کیے جاہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کہ اُمت مسلمہ بیداری کا ثبوت دے اور مسلمان حُکمران غیرت و حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے اقوام متحدہ پر اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے دباو ڈٖالیں۔مظاہر ے کے اختام پر امریکی و اسرائیلی پر چم نذر آتش کئے گئے ۔
{flv}jso16may{/flv}