پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں نہ گورنر راج ختم ہوگا اور نہ ہی اسلم رئیسانی بحال ہوگا حکومتی وفد کی یقین دھانی

khurseed shah ameen shaheedقومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر و پیپلز پارٹی کے دیگر راہنماؤں سے ملاقات آئینی تقاضوں کے پیش نظر اسمبلیو ں کی مدت ختم ہونے سے پہلے آخری ہفتے میں بلوچستان حکومت کی بحالی پر اتفاق رائے اسلم رئیسانی، علی مدد جتک اور عاصم خورد گیلو کو حکومت کی حصہ نہیں بنایا جائے گا ، پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کو یقین دہانی
اسلام آباد ( شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فضل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے دیگراہنماؤں سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، شوریٰ عالی کے رکن علامہ محمد ا قبال بہشتی اور پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری شامل تھے ، اسپیکرچیمبر میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خورشید شاہ ، اور قومی اسمبلی کے رکن ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران بلوچستان حکومت کی بحالی کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور آئینی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے طے پایا کہ اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے کے آخری ہفتے میں بلوچستان حکومت بحال کی جائے گی تاہم اسے اتنی ہی مہلت دی جائے گی کہ وہ صرف نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان کر سکے۔ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے راہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان حکومت کی بحالی کی صورت میں اسلم رئیسانی، علی مدد جتک اور عاصم خورد گیلو کو کسی بھی صورت میں حکومت کا حصہ نہیں بننے دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button