پاکستانی شیعہ خبریں
مسلم حکمران جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لئے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالیں

احتجاجی ماتمی جلوس میں تنظیم کے صوبہ سندھ کے کنوینر مخدوم سید سبط حصن نقوی،مولانا حسین ظفر،سید انور حسین جعفری،مولانا محسن جوادی،مولانا شاہد رضا،مولانا مظاہر حسین،مولانا سید ابوالحسن نقوی،علامہ حسن اسدی،مولانا وسیم عباس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفحہ تاریخ پر دنیا میں جہاں اور بہت سے مظالم رقم ہوئے ان میں سے ایک ظلم 1925میں آل سعود کے ہاتھوں ہونے والا عظیم سانحہ اہل بیت پیغمبر علیہ السلام اور صحابہ کبار کے مزارات کو منہدم کرنا تھا،انہوںنے آل سعود کے اس گھناؤنے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کو آل سعود اور سعودی حکومت پر دباؤ دالنا چاہئیے کہ وہ سعودی حکومت فی الفور مزارات اہل بیت علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کو تعمیر کرے اور امت مسلمہ سے اپنے گھناؤنے جرائم کی معافی مانگے۔اس مو قع پر مظاہرین نے احتجاجاً ماتم داری اور سینہ زنی کی جبکہ امریکا مردہ باد،اسرائیل نامنظور سمیت آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور اقوام متحدہ سے آل سعود کے اس سنگین جرم پر جواب طلبی کا مطالبہ کیا۔