کالعدم سپاہ صحابہ سے ڈیل کا الزام، تحریک جعفریہ آخر جنگ اخبار کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کٹوا رہی؟؟؟
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ تحریک جعفریہ کی ڈیل کے معاملے پر جنگ اخبار کی جانب سے ابھی تک نہ تو تردید شائع کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے تحریک جعفریہ نے جنگ اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے، جس شیعہ قوم کے مختلف حلقوں میں جنگ اخبار کی خبر پر مہر تصدیق ثبت ہوتی نظر آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنگ اخبار نے الزام عائد کیا تھا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد اکرام الحق لاہوری کی پھانسی کو روکنے کیلئے تحریک جعفریہ کے ذمہ داروں نے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ڈیل کی تھی۔ جنگ اخبار کی اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر شیعہ پیجز نے تحریک جعفریہ کے اس عمل پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اکرام الحق کی پھانسی رکوانے کے عمل کو شیعہ قوم سے غداری قرار دیا۔ مختلف پیجز پر یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر تحریک جعفریہ نے ایسا کوئی عمل انجام نہیں دیا تو پھر وہ جنگ اخبار کے خلاف جھوٹی خبر شائع کرنے پر ہتک عزت کا دعویٰ کیوں دائر نہیں کرتے۔ تحریک جعفریہ کا جنگ اخبار کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنا یہ ثابت کررہا ہے کہ یہاں صرف دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔