Uncategorized

ڈاکٹر طاہرالقادری کی جان کو خطرہ ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈاکٹر طاہر القادری کی جان کو خطرہ ہے اور دھرنے سے متعلق بہت سی دھمکیاں ملی ہیں۔ملک دشمن تکفیری دہشتگرد گروہ ڈاکٹر طاہرالقادری پر حملے کے لئے طیار ہےاور موقع کی تلاش میں ہے۔

زرائع کے مطابق اس انکشاف کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروڈاکٹرطاہر القادری کی جان کے لئے خطرہ ہے اس لئے انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر اشرف حیدر نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےدھرنے سے متعلق بھی بہت سی دھمکیاں ملی ہیں، اور ہم نے منہاج القرآن انتظامیہ سے ملاقاتوں میں حالیہ صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ دھرنے کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور دھرنے کے اطراف میں ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button