Uncategorized

سنی تحریک کے سربراہ سلیم قادری کے قتل میں ملوث لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکسےانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں شامل گرفتار ٹارگٹ کلر نے تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں ، ملزم سنی تحریک کے رہنما سلیم قادری کے قتل میں ملوث رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلرم فرخ جمال عرف گھوڑا نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی آصف رمزی گروپ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اسے 17 مئی 2001 کو آصف رمزی نے کار سمیت چند کلاشنکوف اور پستول دیں اور اگلے روز سٹی کورٹ کے قریب دودھ کی دکان پر پہنچنے کا کہا، ملزم جب اگلے روز 18مئی کوپہنچا تو آصف رمزی موٹرسائیکل پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کے بعد وہ آصف رمزی کے پیچھے سعید آباد بلدیہ ٹاون اسلحے کے بیگ سمیت پہنچا، جہاں آصف رمزی نے 19 ڈی اسٹاپ سعید آباد پر سلیم قادری کو 4 ساتھیوں سمیت قتل کیا اور مجھے اسلحہ واپس کیا جو میں دستگیر فیڈرل بی ایریا میں واپس لایا، ملزم کے مطابق سلیم قادری کے گارڈ کی فائرنگ سے رمزی کا ساتھی ارشد پولکا بھی ہلاک ہوا جس کی لاش وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزم کے مطابق بعد میں لشکر جھنگوی کے ٹارگٹ کلرملک تصدق، راشد اندھا اور فیصل موٹا گرفتار ہوئے لیکن بعد ازاں وہ عدالتوں سے رہا ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فرخ جمال نے مزید بتایا کے 34 ساتھیوں میں 7 مختلف واقعات میں مارے گئے جبکہ 10 گرفتار ہوچکے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کا بھی ذکر کیا ہے جو کہ ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری ،اور دہشتگردی کے واقعات مین ملوث ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزم کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک کے ساتویں ایڈیشن کے صفحہ نمبر48میں بھی شامل ہے

واضح رہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی نے کالعدم سپاہ صحابہ کی گود سے جنم لیا ہے جنکا بنیادی مقصد شیعہ و سنی مسلمانوں کی تکفیری کرنا اور انکے قتل کے ذرائع فراہم کرنا ہے۔ یہ وہ گروہ ہے جو شیعہ و سنی کا مشترکہ دشمن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button