Uncategorized

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 روز کی توسیع کردی گئی، محکمہ داخلہ سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے جس کے تحت رینجرز اختیارات میں 77 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں متعلق سمری پر دستخط کردیئے جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع حاصل ہوگئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں 77 روز کی توسیع ہوگئی ہے جب کہ یہ توسیع انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اختیارات میں توثیق کے لیے سمری وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرزکے خصوصی اختیارات میں توسیع کی مدت 3 مئی کو مکمل ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button