Uncategorized

یوم شہادت مرتضی مطہری شہید، آئی ایس او یوم معلم کے طور پر منائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر تہور حیدری نے کی جبکہ ڈویژبل صدر لاہور، آئی ایس او لاہور کے سابقین و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لاہور میں حالات حاضرہ کے موضوع پر ماہانہ نشستوں کے اہتمام کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل دشمن شناسی اور استعماری سازشوں سے باخبر رہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم مئی یوم شہادت مرتضیٰ مطہری کو آئی ایس او یوم معلم کے طور پر منائے گی، اس حوالے سے ڈویژنز میں بھی سیمینارز منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او لاہور میں شہید مرتضی مطہری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم معلم سیمینار منایا جائے گا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ شہید نے اپنی قلم سے مغربی استعماری اور استکباری طاقتوں کا مقابلہ کیا، انہوں نے دنیائے فلسفہ پر گہرے نقوش چھوڑے، ان کو اسلام دشمن عناصر نے شہید کر کے ملت اسلامیہ کو ایک عظیم فلسفی، مفکر اور محقق سے محروم کر دیا۔ اجلاس مین سابق مرکزی صدر اطہر عمران، نثار ترمذی، روزی علی، سلمان علی اور شکیل اصغر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button