دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا (س) کی زندگی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے، علامہ مرزا یوسف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ دختر رسول ﷺ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی زندگی اور طرز عمل مسلم خواتین کیلئے نمونہ عمل اور مشعل راہ ہے کیونکہ آپ (س) رسول اکرمﷺ کی چہیتی بیٹی اور خدا کی پسندیدہ تھیں، خدا اور اس کا رسولﷺ آپ (س) سے راضی رہے لہٰذا مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ آپ (س) سے عقیدت اور محبت کا ثبوت دیں کیونکہ خدا اور اس کا رسولﷺ آپ (س) کا بہت احترام کرتے تھے، آپ (س) کی حیات طیبہ میں ہم سب کیلئے رہنمائی موجود ہے۔ اجتماع سے سہیل مرزا، سید علی اوسط، مصطفیٰ عباس رضوی، رضی حیدر، حسن صغیر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اسلام میں خواتین کی عزت و حرمت اور احترام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کو سیرت سیدہ (س) پر عمل کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کتعمیر میں وہ اپنا کردار ادا کر سکیں کیونکہ اسلام میں عورت کو جو اہمیت حاصل ہے وہ دیگر مذاہب میں نہیں۔