
لاہور، شیعہ سنی بھائیوں میں صلح، تکفیری وہابیوں کو شکست
آئندہ کوئی بھی فریق ایک دوسرے کی دل آزاری نہیں کرے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور کے علاقے چوہنگ میں نویں محرم الحرام کے جلوس پر ہونیوالے حملے اور تصادم کے بعد کشیدہ صورتحال ختم ہوگئی۔شیعہ سنی بھائیوں نے صلح کر کے تکفیری وہابیوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق نویں محرم الحرام کے جلوس پرحملے اور تصادم کے بعد تکفیری وہابیوں نے لاہور سمیت ملک بھر میں شیعہ سنی فسادات کروانے کا منصوبہ بنالیا تھا جسے شیعہ سنی بھائیوں نے مل کر ناکام بنادیا ہے اور ایک بار پھر ان ملک دشمن تکفیری عناصر کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
مصالحت کےموقع پر شیعہ سنی عمائدین کیساتھ ساتھ اہل علاقہ اور معززین علاقہ کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر آئندہ پُرامن طریقے سے رہنے کا عہد کیا۔ فریقین نے امن معاہدہ بھی کیا جس پر اہلسنت کی جانب سے میاں لطیف احمد، چودھری محمد اقبال گجر، ملک عاشق حسین اور راو محمد اقبال نے جبکہ اہل تشیع کی جانب سے سید صابر حسین شاہ، سید ابرار حسین شاہ، سید اقبال حسین شاہ اور ملک قربان علی نے دستخط کئے۔
معاہدے میں طے پایا کہ آئندہ جلوس سے قبل اس کی حدود و قیود کا تعین فریقین مل کر باہمی رضا مندی سے کریں گے۔ معاہدے میں طے پایا کہ آئندہ کوئی بھی فریق ایک دوسرے کی دل آزاری نہیں کرے گا۔ امن معاہدہ ہونے پر اہل علاقہ نے مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے بھی لگائے گئے۔
واضح رہے کہ کالعدم دہشتگردسپاہ صحابہ سمیت تمام تکفیری وہابی سوچ کے حامل افراد کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اس ملک میں شیعہ سنی فساد کروا کر ملک کے امن کو خراب کریں لیکن ہمیشہ شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر ان تکفیریوں کو شکست دی ہے۔