مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی اور کونسا جرم انجام دیں کہ مسلم ممالک اور اسلامی کانفرنس تنظیم کوئی اقدام کریں: ایران

شیعہ نیوز: ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکرٹری جنرل نے غزہ میں صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی باقری کنی نے ہفتہ کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پر حملوں میں بے گناہ فلسطینی خواتین اور بچوں کے قتل عام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ممالک کی لاتعلقی پر تنقید کی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ صیہونیوں کو اور کیا جرم کرنا چاہئے کہ اسلامی ممالک، اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کریں؟ اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کم از کم کام ہے جو مسلمان ممالک کی حکومتیں، مظلوم فلسطینی عوام کے لئے کرسکتی ہیں۔
باقری کنی نے کہا کہ عرب ممالک ، جنہوں نے کل دشمن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا آج انہیں بچوں کے خون، ماؤں کی فریاد اور فلسطینی باپ کی مدد کی آواز کا جواب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق غزہ پر صہیونی جارحیت کے شہدا کی تعداد ڈیڑھ سو تک ہوگئی ہے جن میں 31 بچے اور 20 خواتین ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button