Uncategorized

وزیراعظم کا ہسپتال جا کر ’’بندوق والوں کے ساتھ نہیں‘‘ بیان غیر مناسب تھا،رحمت خان وردگ

شیعہ نیوز (لاہور) تحریک استقلال کے مرکزی صدر ،رحمت خان وردگ نے ایک نجی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حامد میر کو سکیورٹی فراہم کرنے میں پنجاب اور وفاقی حکومت دونوں کی کوتاہی ہے، وزیراعظم کا ہسپتال جا کر ’’بندوق والوں کے ساتھ نہیں‘‘ بیان غیر مناسب تھا، لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھانے والی تنظیموں اور افراد پر حملے کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایک نیا منظر دیکھ رہا ہوں، عمران خان، طاہرالقادری، چوہدری شجاعت اور الطاف حسین ایک نیا سیاسی اتحاد تشکیل دیں گے۔ اس اتحاد کا سیاست میں اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے انٹرویو میں پاکستان کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا نازک وقت ہے، میں فوج کو دعوت نہیں دے رہا بلکہ عوام سے کہوں گا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو گرمی ہو یا سردی گھروں سے نکلیں اور قربانی دیں، قوم اپنے دشمنوں کو بھی پہچان لے اور دوستوں کو بھی پہچان لے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button