طالبان نے افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 18 صوبوں کے مراکز پر قبضہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبے اروزگان کا دارالحکومت ترین کوٹ، صوبے لوگر کا پل علم اور صوبے زابل کا قلات بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبے اروزگان کا دارالحکومت ترین کوٹ، صوبے لوگر کا پل علم اور صوبے زابل کا قلات بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔
اس طرح اب طالبان کو افغانستان کے 34 میں سے 18 صوبوں کے دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق طالبان نے پل علم کو کنٹرول میں لینے کے بعد گورنر لوگر اور شہری خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔
لوگر میں افغان فورسز نے بارہ گھنٹے تک مقابلہ کیا، لیکن اس کے بعد طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
اروزگان کے گورنر افغان فورسز کے ہتھیار ڈالنے کے بعد کابل جانے کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے تصدیق کردی ہے کہ قلات بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔