دنیا

امریکہ چوری سے باز نہ آیا

شیعہ نیوز:امریکی فوجیوں کی جانب سے پچاس آئل ٹینکر المحمودیہ نامی غیر قانونی گذرگاہ سے عراق منتقل کئے گئے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں شامی تیل کی لوٹ مار میں حالیہ دنوں کافی تیزی آگئی ہے اور اب تک سیکڑوں کی تعداد میں آئل ٹینکر عراق میں امریکی فوجی اڈے میں منتقل کئے جا چکے ہیں ۔ صرف گذشتہ منگل کے روز اڑتالیس آئل ٹینکر غیر قانونی گذرگاہ سے عراق منتقل کئے گئے ہیں۔

شام میں امریکی فوجی بازو کی حیثیت سے داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد اس ملک میں امریکی فوجیوں نے دہشت گردوں کی جگہ سنبھال رکھی ہے اور جب سے ہی شامی تیل کی چوری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے امریکہ کے خلاف بارہا احتجاج کیا جا تا رہا ہے ۔

حکومت شام نے بھی بارہا اعلان کیا ہے کہ مشرقی اور شمال مشرقی شام میں امریکی فوج کا وجود غاصبانہ اور غیر قانونی ہے اور اس فوجی موجودگی کا مقصد شامی تیل کی لوٹ مار کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button