اہم پاکستانی خبریں

مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے سب کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں، گورنر سندھ

شیعہ نیوز:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ورلڈ شیف ڈے کے موقع پر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منتظمین کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شیفس ایسوی ایشن آف پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیاجانا قابل فخر بات ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میری درخواست ہے اس طرح کی تقاریب کے ساتھ ساتھ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھا جائے، مجھے فلسطینی بھائیوں کی خون ریزی پر پتھر کے دور کے بجائے پتھر کے انسان نظر آرہے ہیں دعا کریں اللہ پاک انہیں اس آزمائش سے نکالیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے مگر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز تو بلند کر سکتے ہیں، اگر ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھائی تو ہمیں بھی ایک دن اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے آپ سب کو اتوار کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں، سول سوسائٹی اور ہر طبقہ فکر کے لوگ شام 6 بجے گورنر ہاؤس آئیں اور شہداء فلسطین کی یاد میں شمعیں روشن کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button