مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراق میں داخلی جنگ چھیڑنے پر امریکہ محفوظ نہیں رہے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ اور اس کے نام نہاد اتحادی عراق میں خانہ جنگی کرانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تنظیموںنجباء اور حزب اللہ عراق نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو عراق میں داخلی جنگ چھیڑنے اورشرارت بازی پیدا کرنے پر متنبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ عراق کی داخلی جنگ میں امریکہ محفوظ نہیں رہےگا۔
حزب اللہ عراق کا کہنا ہے کہ داخلی جنگ میں خشک و تر دونوں جلیں گے اور امریکہ اور اس کے اتحادی عراق کی داخلی جنگ میں محفوظ نہیں رہیں گے اور سب سے زیادہ نقصان امریکہ کو پہنچے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے نام نہاد اتحادی عراقی عوام میں اخلافات پیدا کرنے کے ذریعے عراق میں خانہ جنگی کرانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔