پاکستانی شیعہ خبریں

خوشاب، مجلس علمائے اہلبیتؑ پاکستان کے زیر اہتمام ’’عشق پیغمبر اعظم کانفرنس‘‘

شیعہ نیوز: مجلس علمائے اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام خوشاب کے ایک نجی ہوٹل میں ’’عشق پیغمبر اعظم کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کی اہم مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فدا الرحمان، اعجاز شاکری ممبر امن کمیٹی، امیر سلطان چشتی آف کھوڑہ، ملک طاہر اعوان سابق صدر ڈسڑکٹ بار، ڈاکڑ علامہ امتیاز چشتی، مولنا صدیق ضیاء، ملک علی ساول اعوان سابق امیدوار ایم این اے، پیر سید سجاد حسین شاہ آف جبی، علامہ ولادت علی  نقوی، راجہ غلام شبیر جنجوعہ صدر انجمن حسینیہ جوھرآباد، علام گلزار حسین فیاضی، صاحبزادہ آصف صدیقی، ملک حبیب نواز ٹوانہ سابق ممبر پنجاب بار کونسل، ملک غضنفر وڈھل سابق یونین ناظم، حسن عمران ملک فوکل پرسن سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، تنویر احمد خان صدر منہاج القران ضلع خوشاب، صاحبزادہ امتیاز چٹان اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے مرکزی رہنماء علامہ ثمر علی نقوی اور مرکزی رہنماء مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ علامہ اصغر عسکری نے خطابات کیے۔

مقررین نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور عالمی دنیا اور پاکستان میں جاری دہشت گردانہ پالیسوں اور امریکہ اور اسرائیل کی پالیسوں پر نفرت کا اظہار کیا۔ سول سائٹی کی جانب سے اس تقریب کا خیر مقدم کیا گیا اور پروگرام کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور استحکام کی خصوصی دعا کی گئی۔ مرکزی خطاب علامہ اصغر عسکری نے کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانون کو اتحاد اور اتفاق پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے۔ پاکستان میں امریکی مداخلت ختم ہونی چاہیے، ہمیں فروعی اختلافات کو ختم کرکے مشترکات پر جمع ہوجانا چاہیے اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ دینا وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی اور بہتری کے لئے ہر مکتب فکر کے علماء کو حقیقی طور پر متحد ہونا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button