مشرق وسطی

تل ابیب نے حماس کی جنگ بندی شرائط قبول کر لیں، حماس رہنما کا دعوی

شیعہ نیوز:حماس کے رہنما نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب نے جنگ بندی کے مذاکرات کے لئے حماس کی شرائط کو قبول کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت نے 6 مئی کو حماس کی طرف سے پیش کردہ تجویز میں تبدیلیاں کیں اور حماس کی مستقل جنگ بندی، مکمل انخلا اور پناہ گزینوں کی غیر مشروط واپسی کی شرائط سے اتفاق کیا۔

انہوں نے بیان کیا: تل ابیب صرف مصر، قطر اور امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ضمانتوں سے اتفاق کرتا ہے اور عمر قید کی سزا پانے والے 200 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی اس وقت تک مخالفت کرتا رہتا ہے جب تک ضروری شرائط پوری نہیں کی جاتیں۔

کچھ دیر پہلے تحریک حماس کے ایک رہنما نے المیادین نیوز چینل کو بتایا کہ حماس کل کوئی وفد قاہرہ نہیں بھیجے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حماس دوبارہ صفر سے مذاکرات شروع نہیں کرے گی اور صیہونی حکومت کو سرکاری اور اعلانیہ طور پر حماس کی سابقہ ​​تجویز سے اتفاق کرنا چاہیے۔

حماس کے رہنما اس بات پر زور دیتے ہیں کہ امریکی حکام کو چاہئے کہ وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے صہیونی حکام کو معاہدے کی شرائط تسلیم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button