Uncategorized

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1287 ویں عرس کا آغاز ہوگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات و اوقاف سید ناصر حسین شاہ نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات و اوقاف ناصر شاہ نے عرس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مزار پر تعمیراتی کام جاری ہے، مزار پر ملک بھر سے زائرین کی آمد متوقع ہے، زائرین کو ہر ممکن سیکوریٹی فراہم کرنیکی کوشش کی گئی ہے جبکہ مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں 1287 ویں عرس کا آغاز مزار شریف کو غسل دینے کی تقریب سے ہوا جس میں ملک بھر کی روحانی شخصیات شریک ہوئیں، عرس تین روز تک جاری رہے گا۔ عرس کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شرکت کریں گے، جبکہ تین روزہ تقریبات کے دوران مزار کے احاطے میں عقدیت مندوں اور زائرین کی جانب سے نذر و نیاز اور لنگر کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button