Uncategorized

پنجاب: دسمبر 2014ء سےاب تک کلعدم تنظیموں کے 198 دہشت گرد گرفتار کیے گئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پنجاب میں کومبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، دسمبر 2014ء سے 11اگست 2016 ءتک 198 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق دسمبر 2014 ءسے 11اگست 2016ء تک ہونے والے کومبنگ آپریشنز میں کالعدم تنظیموں کے 198 دہشت گردوں کو پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق القاعدہ کے 9 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جن میں 5 لاہور سے اور 4 کو ڈی جی خان سے پکڑا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 13 دہشت گرد پکڑے گئے۔ سب سے زیادہ دہشت گرد کالعدم لشکر جھنگوی کے پکڑے گئے جن کی تعداد 176 ہے، ان میں سے 94 دہشت گردوں کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں داعش کا کوئی دہشت گرد گرفتار نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button