Uncategorized

ڈی جی خان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشت گرد قادر یوسفزئی گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، کار کے خفیہ خانوں سے 14 پستول، 2 کلاشنکوفیں، 14 ریپیٹر، 6 ہزار رانڈز، 49 میگزین، 16 کلینک راڈ اور 3 اسپرنگ انجیکٹر برآمد کی گئی۔ میڈیا بریفنگ میں ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چوک اعظم میں تخریب کاروں کو اسلحہ پہنچا رہے تھے جب کہ ایک ملزم سہیل قادر یوسفزئی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ ایبٹ آباد کے پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button