Uncategorized

منکیرہ ضلع بھکر، یوم القدس پر جے ایس او کے زیراہتمام ریلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عالمی یوم القدس کے موقع پرملک کے دوسرے شہروں کی ضلع بھکر کی تحصیل منکیرہ میں بھی شیعہ علما کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

زرائع کے مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر یوم القدس کے حوالہ سے قبلہ اول کی آزادی کیلئے نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل اور امریکہ مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد جعفریہ سے نکالی گئی میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی سرزمینوں میں سے ایک سرزمین 67 سال قبل ظلم اور جارحیت کا نشانہ بنی اور وہاں کے باسیوں کو نکال باہر کر دیا گیا۔ ہم ایک امت واحدہ ہونے کے ناطے اس ظلم سے چشم پوشی اختیار نہیں کر سکتے۔ قدس ریلی میں عوام کی شرکت یہ معنی رکھتا ہے کہ اگرچہ ہمارے پاس وسیع اختیارات نہیں لیکن ہم ہر گز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ فلسطین فراموشی کا شکار ہو جائے۔ فلسطین ایک بین الاقوامی اسلامی ایشو ہے۔ ہم اجازت نہیں دیں گے کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب مسئلے تک محدود کر دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button