Uncategorized

سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، کلعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد سعد گل گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کلعدم تنظیم کا دہشتگرد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، زیر حراست ملزم کے قبضے سے بارود، ڈیٹونیٹرز،الیکٹرونکس ڈیوائسزاور بال بیرنگ برآمدبھی برآمد کئے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کا کارکن سعد گل ہے اور حساس ادارے کو نشانہ بناناچاہتاتھا۔ تاہم پولیس نے ملزم کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button