Uncategorized
ملتان، ایس یو سی اور جے ایس او کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے حوالے سے شمعیں روشن کی گئیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ملتان ڈویژن کے صدر علامہ ضمیرالحسن نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات بشارت عباس قریشی، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی آرگنائزر حیدر انقلابی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی جیلوں میں جو دہشت گرد موجود ہیں اُنہیں سرعام پھانسی دی جائے۔