اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کے تمام اہم شہروں میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف پاکستان کے تمام اہم شہروں میں اتوار کو عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق پاکستان بھر میں ہزاروں افراد نے اتوار کے روز اہم شہروں میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کے فوری خاتمے کے لیے احتجاجی مارچ کیا۔ خبر رساں ایجنسی "آناتولی” کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی کی دعوت پر پاکستان کے عوام دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں جلوس نکال کر سڑکوں پر نکل آئے۔ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مارچ میں ہزاروں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تل ابیب کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے مجبور کرے۔

امریکہ کی طرف سے اسرائیلی حکومت کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے غزہ پر بمباری کا موازنہ امریکہ کی ہیروشیما اور ناگاساکی پر بمباری سے کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کرے گی۔ کراچی میں ہزاروں مردوں، خواتین اور بچوں نے شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر مارچ کیا اور غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی۔ غزہ ہم یہاں ہیں” اور "غزہ میں قتل عام بند کرو” کے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 31 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 72 ہزار 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کا 60 فیصد انفراسٹرکچر متاثر یا تباہ ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button