Uncategorized

سندھ حکومت کا دہشتگردی کے مزید 7کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ حکومت نےحساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پر حملوں میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندہ حکومت کے زرائع کے مطابق سنگین دہشت گردی میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کے خلاف مزید کیسز فوجی عدالتوںمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے محکمہ داخلہ نے سمری منظوری کیلئے سید قائم علی شاہ کو بھجوا دی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے سنگین دہشتگردی کے مزید مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلی قائم علی شاہ کو ارسال کردی ہے ۔مجموعی طور پر 7 کیس فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے جو مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں کراچی جیل توڑنے ، ایئرپورٹ حملہ ، سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ ،ایس پی چودھری اسلم حملہ کیس ، سی آئی اے سینٹر حملہ ، رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی بس پر حملہ اور ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے کے مقدمات شامل ہیں۔ان تمام کیسز میں ملوث تکفیری دہشتگرد پہلے ہی گرفتار کیئے جاچکے ہیں جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔سندھ حکومت کے زرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے والے 7 کیسز میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) لشکرِ جھنگوی اور تحریکِ طالبان پاکستان سے ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button