کوئٹہ میں شہید ہونے والے تین شیعہ جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ دنوں دہشتگرد رمضان مینگل کی دہشتگردوں کی جانب سے شہید ہونے والے تین شیعہ جوانوں چوبیس سالہ شہید نادر علی، گلزار علی اور بیس سالہ ذالفقار علی کی نماز جنازہ کوئٹہ کے مقامی امامبارگارہ میں ادا کردی گئی ہے،جبکہ شہداء کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں ہوئی، شہداء کی نمازہ جنازہ مقامی علماء سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا رضا کا کہنا تھا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین شیعہ جوانوں کی شہادت نے اس بات کو ثابت کردیا کہ کوئٹہ میں لسانی بنیادپر نہیں بلکہ شیعہ ہونے کے جرم میں قتل عام کیا جارہا ہے،ان دہشتگردوں کی فنڈنگ اور حمایت کے حوالے سے ہم قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو بارہا مطلع کرچکے ہیں لیکن ادارے شیعہ مسلمانوں کو کوئٹہ میں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
واضح ہے کہ قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے ان جوانوں کی شہادت کو لسانی رنگ دینے کی کوشیش کی تھی لیکن کوئٹہ کی مقامی شیعہ قیادت اسے رد کرتے ہوئےمسلک کی بنیاد پر قتل قرار دیا ہے۔